100 انڈیکس 497 پوائنٹس کی کمی پر بند 

اسٹاک مارکیٹ 15 پوائنٹس کی کمی پر بند

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی  مندی کے ڈیرے 100 انڈیکس 497 پوائنٹس کی کمی سے بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے دوسرے روز بھی مندی کا رجحان 100 انڈیکس 497 پوائنٹس کی کمی سے 36 ہزار 404 کی سطح پر بند ہوا۔

آج 65 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 232 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی دن بھر 1.19 کڑور شئیرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت جن کی مالیت 5 ارب روپے سے زائد کی رہی.

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 36901 پوائنٹس سے ہوا تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی تھی۔ ابتدائی ایک گھنٹے میں انڈیکس 10 پوائنٹ کے اضافے سے 36911 پر بھی گیا لیکن کچھ ہی دیر بعد مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی۔

آدھا دن گزر جانے تک اسٹاک ایکسچینج میں 499 سے زائد پوائنٹس کی کمی آچکی تھی اور انڈیکس 36401 پر ٹریڈ کر رہا تھا جبکہ  86,527,970  شیئرز کا لین دین ہو چکا تھا جن کی مالیت 4,190,725,214 پاکستانی روپے رہی۔

فوٹو: ہم نیوز

گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان رہا اور کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس میں 390 پوائنٹس کمی سے 36901 پر ہوا۔

اروباری ہفتہ کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورابتدا میں  ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 182 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا لیکن انڈیکس پہلے ہی دن 1.06 فیصد نیچے آگیا۔ گزشتہ روز 4.43ارب روپے مالیت کے 12.5کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔

گزشتہ ہفتے اسد عمر کی طرف سے سبکدوشی کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ 60 پوائنٹ کے اضافے پر بند ہوئی تھی جب کہ جمعہ کو ابتدائی گھنٹوں میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 900 پوائنٹ کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ انڈیکس 37 ہزار 292 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں