پاک فوج میں اعلی سطح کی تقرریاں



پاک فوج میں اعلی سطح کی  تقریاں ہوئی  ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید  جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں پاک فوج کے ایڈجوٹنٹ جنرل تعینات کردیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ سٹاف مقررکیے گئے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل نعمان آئی جی سی اینڈ آئی ٹی مقررہوئے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا وائس چیف آف جزل سٹاف کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل  عدنان کورکمانڈر بہاولپور تعینات کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ 12اپریل کو پاک فوج کے  چارمیجر جنرلزکو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ترقی پانے والوں میں میجر جنرل ساحرشمشاد مرزا، میجر جنرل نعمان محمود، میجر جنرل اظہر عباس اور میجر جنرل فیض حمید  شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:پاک فوج کے چار میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

اپریل کے پہلے ہفتے میں  بھی پاک فوج کے 40  آرمی آفیسرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔ پروموشن کا فیصلہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہونے والے پروموشن بورڈ کے اجلاس کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کے 40 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

پاک فوج کے چھ میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

بریگیڈیئر کمال اظفر، بریگیڈیئر محمد علی خان، بریگیڈیئر محمد کاشف آزاد، بریگیڈیئر ماجد جہانگیر، بریگیڈیئر اظہر وقاص اور بریگیڈیئر عاکف اقبال ترقی پانے والوں میں شامل  تھے۔

ان کے علاوہ بریگیڈیئر عمر احمد بخاری، بریگیڈیئر محمد احسن خٹک، بریگیڈیئر عنایت حسین، بریگیڈیئر عادل امین، بریگیڈیئر محمد حسن خٹک اور بریگیڈیئر محمد عامر مجید کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔

میڈیکل کور کے 11 بریگیڈیئرز کو بھی ترقی دی گئی ہے جن میں بریگیڈیئر احسن الطاف، بریگیڈیئر سید نصرت رضا، بریگیڈیئر کرامت حسین شاہ بخاری، بریگیڈیئر فرخ سید، بریگیڈیئر قدرت اللہ ملک، بریگیڈیئر عامر اکرام، بریگیڈیئر، شاہد حمید چوہدری، بریگیڈیئر محمد قاسم بٹ، بریگیڈیئر فرحان طیب اور بریگیڈیئر افشین اقبال شامل تھے۔


متعلقہ خبریں