پاکستان کرکٹ ٹیم کا سلوگن ’وی ہیو وی ول‘ آتے ہی چھا گیا



اسلام آباد: آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا سلوگن اور ہیش ٹیگ ’وی ہیو وی ول‘ سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کئی ہفتوں کی سوچ بچار کے بعد سلوگن وی ہیو وی ول(ورلڈکپ ہمارے پاس ہے اور ہمارے ہی پاس ہوگا) متعارف کرایا جسے پہلے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے سراہا اور پھر شائقین کرکٹ کے دلوں میں بھی گھر کرگیا اور اب اس سلوگن اور ہیش ٹیگ کے ہرطرف چرچے ہیں۔

پاکستان  نے  دنیائے  کرکٹ میں بڑے ٹورنامنٹس ہی نہیں جیتے بلکہ کئی اہم سیریز بھی سنسنی خیز مقابلوں کے بعد اپنے نام کیے ہیں۔

پی سی  بی  کے مطا بق  یہ سلوگن  پاکستان کرکٹ ٹیم کی صلاحیتیوں کی عکاسی کرتا ہے۔

اسی حوالے سے پی سی بی  کی طرف سے ایک وڈیو  بھی جاری کی گئی ہے جس میں کھلاڑی ورلڈکپ میں شرکت کرنے کے لیے جانے کی تیاری کرتے رکھائی دیتے ہیں۔

ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا عزم لیے پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم 27 اپریل کو انگلینڈ کے مقامی کلب کے خلاف میچ سے دورے کا آغاز کرے گی جس کے بعد پاکستان  انگلینڈ کے خلاف اپنا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ مئی کو کھیلےگی۔

ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی کو انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ سے ہوگا، قومی کرکٹ ٹیم اپانا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو کھیلے گی۔

میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 16 جون کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے شاداب خان کی بیماری کے باعث اسپنریاسر شاہ کو ٹیم کا حصہ بنالیا گیا ہے جبکہ فاسٹ باولرمحمد عامر اور مڈل آرڈر بلے بازمحمد آصف کے لیے انگلینڈ کی سیریز انتہائی اہم ہے۔


متعلقہ خبریں