سونےکی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپےکمی

فائل فوٹو۔


کراچی: سونےکی فی تولہ قیمت میں ایک ہزارروپےکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد فی تولہ قیمت 68 ہزار800 روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونےکی قیمت 857 روپےکمی کےبعد 58 ہزار 985 روپے ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز بھی سونےکی فی تولہ قیمت میں دوسوروپےکی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کی کمی کے بعد سونے فی تولہ قیمت 69 ہزار800 روپے ہوگئی تھی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی کے بعد 59 ہزار842 روپے ہوگئی تھی۔

اس سے قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی  قیمت 70 ہزارسے زائد  ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : سونےکی قیمت میں 200 روپے کمی

چار روز قبل  سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپےاضافہ ہو گیا تھا۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے اضافےکے بعد سونے کی  قیمت 70 ہزار3 سو روپے ہوگئی تھی جبکہ  دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافےکے بعد 60 ہزار 271 روپے ہوگئی تھی۔

اس سے پہلے  فی تولہ سونا  400 روپے کمی کے بعد  71 ہزار 600 روپے پر آگیا تھا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے  کمی ہوئی اور  فی دس گرام سونا 61 ہزار 385 روپے ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اس سے قبل  200 روپے کی کمی کے بعد سونےکی فی تولہ قیمت 72 ہزار روپے پر آگئی تھی۔ اس طرح دو روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں  چھ سو روپے کمی ہوئی تھی۔

رواں ماہ نو اپریل کو بھی سونےکی قیمت میں فی تولہ چارسوروپے کا اضافہ ہوگیا تھا۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ قیمت 71 ہزارچارسوروپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونےکی قیمت 343 روپےاضافے کے بعد 61 ہزار 214 روپے ہوگئی تھی۔

واضح رہے کچھ رواں برس سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی اور فی تولہ قیمت 72 ہزار 200 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے اضافے کےبعد اس کی قیمت 61 ہزار900 روپے ہوگئی تھی۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے تاہم اب اس میں کمی آرہی ہے۔


متعلقہ خبریں