گوگل پلے اسٹور پر 40 ایڈویر ایپس کا انکشاف


عالمی سائبر سیکیورٹی فرم اواسٹ نے گوگل پلے اسٹور پر 40 ایڈویئر ایپس تلاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اواسٹ کا کہنا ہے کہ ان ایڈویر ایپس کو دو لاکھ بار ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی ہے کہ ایڈویئر کبھی پوری اور کبھی آدھی اسکرین پرظاہر ہوتے ہیں جن کا مقصد استعمال کرنے والوں کو مزید ایپس کے لیے قائل کرنا ہے۔

اواسٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گوگل سے ایپس کو ہٹانے کے لیے رابطہ کیا گیا اورTsSdk کا لفظ اس لیے استعمال کیا کیونکہ یہ ایڈویئر کے پہلے وریژن میں استعمال ہوئی تھی۔

ایڈویئر ایپلیکشنز تھرڈ پارٹی کی اینڈرائیڈ لائبرریوں سے آپس میں جڑی ہوتی ہیں اور موجودہ آپریٹنگ سسٹمز میں پس منظر میں موجودہ حفاظتی نظام کو بائی پاس کر جاتی ہیں۔

یاد رہے رواں سال جنوری میں گوگل نے 85 کے قریب پلے اسٹور سے ایسی ایپلیکشنز ہٹا دی تھیں اور ان میں سے کچھ ایسی بھی تھیں جنہیں 90 لاکھ سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا تھا۔

گوگل کی جانب سے کہا گیا تھا کہ صارفین کی معلومات کو محفوظ رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور ایسی کمپنیاں دوبارہ پلے اسٹور پر اپنی ایپس اپ لوڈ نہیں کرسکیں گی۔

کمپنی ترجمان نے یہ بھی کہا تھا کہ سیکیورٹی پر نظررکھنے والے ماہرین نے مسلسل مانٹیرنگ کے بعد ان کی ایپس کی نشاندہی کی جو ایڈویئرسے متعلق تھیں۔

گوگل کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پلے اسٹور پر شروع ہونے والا یہ آپریشن جاری رہے گا اور مستقبل میں بھی مزید ایپس کو بھی ہٹایا جائے گا۔

سائبرسیکیورٹی سسٹم پر ماہرین نے تب پیشگوئی کی تھی کہ گوگل مستقبل میں اپنے پلے اسٹور سے سات لاکھ سے زائد ایپس پر پابندی لگا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں