آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیردفاع کی ملاقات



راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیردفاع محمد بن عبداللہ العیش نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے سعودی وزیر دفاع کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ اورسعودی نائب وزیردفاع کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ملاقات میں خطے کی امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

سعودی عرب کے نائب وزیردفاع محمد بن عبداللہ العیش نے گزشتہ سال دسمبر بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے دوران بھی ان کی آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ان کی ملاقات ہوئی تھی۔

سعودی مہمان نے ملاقاتوں میں پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کی تعریف کی تھی اور خطے میں امن کے قیام کے لیے کوششوں کو بھی سراہا تھا۔


متعلقہ خبریں