گیس کی قیمتوں میں اضافے کی بنیاد پر نہیں ہٹایا گیا،غلام سرور


اسلام آباد:  وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی بنیاد پر نہیں ہٹایا گیا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا بیان غلط ہے، اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم کا کپتان فیصلہ کرتا ہے کہ کس کو کھیلنا ہے کس کو نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے ہوتے ہوئے ادارے میں کرپٹ عناصر کا داخلہ بند تھا۔

فردوس عاشق اعوان کے بیان کے حوالے سے غلام سرور نے کہا کہ اگر انہوں نے کوئی بیان دیا ہے تو وہ غلط دیا ہے، عہدوں کی تبدیلی پر ہم میں سے کوئی ناراض نہیں۔ عمران خان ایک بہترین لیڈر ہیں۔

عثمان بزدار کی تبدیلی سے متعلق انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر سب نے اعتماد کا اظہار کیا ہے اور انہیں تبدیل نہیں کیا جارہا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تو سوچیں بھی نہیں کہ چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں لایا جائے گا۔ میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں کہ مستقبل قریب میں پنجاب میں کوئی تبدیلی آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کی سیاست سے خان صاحب بھی خوش نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نیوز کی خبر پر وزیراعظم کا ایکشن

ندیم بابر سے متعلق انہوں نے کہا کہ انرجی کی فیلڈ میں ان کی مہارت ہے۔ اسی لیے انہیں وہ عہدہ دیا گیا ہے اور چئیرمین انرجی ٹاسک فورس بنایا ہے۔

سعودی عرب سے ایل این جی کے سستے داموں معاہدے سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے۔ ہماری ضرورت ہے اور ابھی ہمیں 200 سے 400 سی ایف ڈی گیس لینی ہے۔ اس متعلق ہمارے سات ممالک سے معاہدے ہوئے ہیں اور سعودی عرب اس فیلڈ میں آنا چاہتا ہے۔

غلام سرور نے کہا کہ سیکڑیری پی اے اے شاہد خاقان عباسی کے دور کا ہے لیکن وہ صرف ممبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کی تبدیلی پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیئے۔ اسے اتنا سنجیدہ لیا جارہا ہے۔ یہ سب ہوتا ہے یہ ایک عام بات ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تیل اور گیس کے ذخائر کے لیے کام جاری ہے۔ آخری اطلاعات تک چار ہزار 800 میٹر تک کھدائی ہوچکی تھی۔

ادویات کی قمیتوں میں اضافہ، نیب ایکشن 

پاکستان تحریک انصاف کا پہلا کرپشن کا اسیکنڈل سامنے آچکا ہے۔ قومی احتساب بیورو(نیب) نے ادویات کی قمیتوں میں اضافے، نئے وزیر وفاقی وزیر صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈرگ) کے خلاف میبنہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

نیب چئیرمین نے راولپنڈی نیب کو حکم دیا ہے کہ معاملے کے خلاف تحقیقات کریں۔

نمائندہ خصوصی ہم نیوز ریاض الحق نے بتایا کہ اس معاملے میں وزیر، ڈریپ کے سی ای او اور دوا ساز کمپنیاں نیب کے نرغے میں آسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج تک کسی کمپنی کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔

کیا صوبہ جنوبی پنجاب بن پائے گا؟

رہنما تحریک انصاف ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ جب بھی جنوبی پنجاب صوبہ بنے گا وہ 11 اضلاع پر مشتمل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب مسلم لیگ ن اقتدار میں ہوتی ہے تو انہیں جنوبی پنجاب کی فکر نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر آئیں اور ہمارے ساتھ بیٹھیں۔ عملی طور پر یہ بہت بڑا اقدام ہے۔ رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ اس معاملے پر آج ہم نے رانا ثنا اللہ کے بل کا خیر مقدم کیا کیونکہ یہ کام ہم اکیلے نہیں کرسکتے۔

ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پہلے اس معاملے پر حمایت کی تھی تاہم پھر پیچھے ہٹ گئی تھی۔


متعلقہ خبریں