کرکٹر آصف علی کی بیٹی علاج کے لیے امریکہ روانہ ہو گئی


اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کی بیٹی کو کینسر کے علاج کے لیے امریکہ بھیج دیا گیا ہے جب کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کرکٹ کپ میں شرکت کے لیے ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ پہنچ گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی نے قوم سے اپیل کی ہے کہ ان کی ننھی پری کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کرے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی کینسر کے لیول فور سے گزررہی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے امریکی سفارتخانے کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے ان کی بیٹی کے مرض کو مد نظررکھتے ہوئے صرف ایک گھنٹے میں ویزہ جاری کیا۔

ہم نیوز کے مطابق کرکٹر آصف علی کی بیٹی کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور بھائی امریکہ گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں