مصر: عبدالفتح السیسی کو 2030 تک اقتدار میں رہنے کا ’حق‘ مل گیا

مصر: عبدالفتح السیسی کو 2030 تک اقتدار میں رہنے کا ’حق‘ مل گیا

قاہرہ:  صدارتی مدت میں توسیع کے لیے ہونے والے ریفرنڈم میں صدر عبدالفتح السیسی کثرت رائے سے کامیاب ہوگئے ہیں۔

مصر کے موجودہ صدرالسیسی نے 2013 میں اس وقت کے منتخب صدرمحمد مرسی کو اقتدار سے برطرف کیا تھا اور اقتدار سنبھالا تھا۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ہونے والے ریفرنڈم  میں 88 فیصد سے زائد ووٹر نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ریفرنڈم 88.83 فیصد لوگون نے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کی مدت صدارت میں توسیع کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

مصر کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر السیسی کی صدارتی مدت بڑھانے کی مخالفت میں صرف 11.17 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں۔

خبررساں ادارے کے مطابق ریفرنڈم کے نتیجے میں اب صدر السیسی 2030 تک مصر پر حکمرانی کرنے کے مجاز ہوگئے ہیں۔

عبدالفتح السیسی کی مدت صدارت بڑھانے کے لیے ووٹنگ تین دن تک جاری رہی تھی۔ مصر کی پارلیمنٹ نے موجودہ صدر کی مدت صدارت میں توسیع کے لیے آئینی ترامیم کی ہیں۔


متعلقہ خبریں