بھارت: دہلی سمیت دیگر ریلوے اسٹیشنوں کو اڑانے کی دھمکی


نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت دہلی کے ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر کئی ریلوے اسٹیشنوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملنے والی دھمکی میں کہا گیا ہے کہ 13 مئی کو دھماکے کیے جائیں گے اور ایسا نہ ہوسکنے پر16 مئی کو کاشی وشوناتھ مندر اور دہلی میں موجود اہم مندروں کو اڑایا جائے گا۔

بھارت: دہلی سمیت دیگر ریلوے اسٹیشنوں کو اڑانے کی دھمکی

بھارت کے میڈیا کے مطابق دھمکی ایک خط کے ذریعے دی گئی ہے جو محکمہ ڈاک کے ذریعے شاملی ریلوے اسٹیشن ماسٹر کو بھیجا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق خط ہندی میں ہاتھ سے تحریر کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پولیس او پی سنگھ کے حوالے سے بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ملنے والے خط کی تحقیقات اے ٹی ایس کے حوالے کردی گئی ہے جب کہ محکمہ پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

بھارتی ریلوے اسٹیشنوں کو ملنے والی دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب پورے ملک میں لوک سبھا (ایوان زیریں) کے انتخابات ہورہے ہیں۔ ان انتخابات کے تین مراحل مکمل ہوچکے ہیں۔

سری لنکا میں اتوار کے دن ایسٹر کے موقع پر ایک ساتھ کئی گرجا گھروں کو بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 321 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہیں۔


متعلقہ خبریں