لعل شہباز قلندر کا 767 واں عرس

لعل شہباز قلندر کا 767 واں عرس

فائل فوٹو


سیہون: سندھ کے مشہورومقبول صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے 676وین عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ ملک بھر سے زائرین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد ان کے مزار پر پہنچ رہی ہے اور اس سال 25 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد متوقع ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے حضرت لال شہباز قلندر کے مزار پر چادر چڑھا کر تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا۔ عرس مبارک 18 سے 20 شعبان المعظم بمطابق 24، 25 اور 26 اپریل تک جاری رہے گا۔

زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیہون میں مختلف مقامات پر پانی کی سبیلیں،ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز اور زائرین کیلئے ٹینٹ لگائے گئے ہیں۔ مختلف مقامات پر طبی امدادی مراکز اور ہیٹ اسٹروک سینٹرز بھی بنائے گئے ہیں۔

عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سندھ پولیس کے پانچ ہزار اور رینجرز کے 200 جوان سیکیورٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔

سیہون میں میلے کی مانیٹرنگ کے لیے 500 سو سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

انڈس ہائی وے پر حادثات روکنے اور زائرین کی سہولت کے لیے 300 موٹر وے پولیس کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ 40 ہیٹ اسٹروک کیمپ اور شہر میں مختلف مقامات پر کیمپ اسپتال بھی قائم کئے گئے ہیں۔ زائرین کی سہولت کے لیے سیہون میں ٹینٹ سٹی بھی قائم کیا گیا ہے۔

سہون جانے والے تمام راستوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں اور سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔ عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ کو بھی مکمل فعال کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں