ملتان  پولیس کے افسروں اور اہلکاروں کو فیس بُک کے استعمال سے روک دیا گیا


ملتان  پولیس کے افسروں  اور اہلکاروں کو فیس بُک استعمال کرنےسے روک دیا گیاہے ۔  سٹی پولیس آفیسر عمران محمود نے تمام پولیس ملازمین اور افسران پر فیس بک استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔  تمام افسران کو مراسلہ جاری کر دیا گیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران اور اہلکار اپنے موبائل فون سے فیس بک ایپ ان انسٹال کر دیں ۔

سٹی پولیس آفیسر کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ  افسران اور ملازمین فوری طور پر موبائل سے فیس بک وغیرہ ڈیلیٹ یا ان انسٹال کردیں۔ جو پولیس آفیسر اور  ملازم خلاف وزری کرے گا اس کے خلاف محکمانہ  کارروائی کی جائے گئی۔ 

’’ہدایات متعلق فیس بُک کا استعمال ‘‘ کے عنوان سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اکثر پولیس افسران و ملازمین نے فیس بک اکائونٹ بنایا ہواہے ۔ دوران ڈیوٹی فیس کا استعمال کرتے ہیں اور ڈیوٹی پر توجہ نہیں دیتے ۔ بلکہ دوران ڈیوٹی اکثر پولیس  افسران و اہلکاران محکمانہ تصاویر معلومات چھٹی وغیرہ اور افسران کے احکامات شئیر کردیتے ہیں جس سے اہم معلومات لیک ہوجاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:پنجاب فوڈ اتھارٹی کا فیس بُک پیج ’’ویری ریسپانسو‘‘ قرار

پولیس کی طرف سے جاری مراسلے میں یہ بھی کہا گیاہے کہ  چونکہ ہم ڈسپلن فورس ہیں اس لیے فیس بُک کے استعمال پر مکمل پابندی ہے ۔ جو پولیس اہلکاران وافسران اس پابندی کی خلاف ورزی کرینگے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائیگی۔ 


متعلقہ خبریں