100 انڈیکس میں 100 پوائنٹس کا اضافہ، 36ہزار 504 کی سطح پر بند

اسٹاک مارکیٹ 783پوائنٹس کی کمی پر بند

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 100 پوائنٹس کے اضافے سے 36ہزار 504 کی سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ کھلتے ہی انڈیکس میں 140 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 36404 پوائنٹس سے ہوا تھا۔

مارکیٹ کھلتے ہی مجموعی انڈیکس میں ایک بار انڈیکس 28 پوائنٹ کی کمی سے 36376 پر بھی گیا لیکن یہ مندی زیادہ دیر کیلئے نہیں تھی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت سرگرمیاں 100 انڈیکس میں 100 پوائنٹس کے اضافے سے 36 ہزار 504 پر بند ہوا جبکہ 30 انڈیکس 64 پوائنٹس کے اضافے سے 17 ہزار 389 پر بند ہوا۔

دن بھر  126 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 167 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی آج 11.5 کڑور شئیرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 4.5 ارب روپے  سے زائد کی رہی ہیں۔

گزشتہ روز مارکیٹ میں مجموعی طور پر مندی کا رحجان رہا ہے اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 497 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ 36 ہزار 404 کی سطح پر بند ہوئی تھی۔ 65 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 232 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی دن بھر 1.19 کڑور شئیرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت جن کی مالیت 5 ارب روپے رہی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان رہا اور کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس میں 390 پوائنٹس کمی سے 36901 پر ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں