سری لنکا: کولمبو کے سنیما میں دھماکہ

سری لنکا: کولمبو کے نواح دھماکہ کی آواز سنی گئی

فوٹو: فائل


کولمبو: سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو کے سیوائے سینما میں دھماکہ ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکہ سنیما کے پارکنگ ایریا میں کھڑی موٹرسائیکل میں ہوا تاہم فی الحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

ایسٹر کے دن دھماکوں کے بعد امریکی خفیہ ایجنسی نے سری لنکن حکام کو خبردار کیا تھا کہ دہشت گردی کےمزید واقعات بھی ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سری لنکا: ایسٹر کے دن 8 دھماکے، ملک بھر میں کرفیولگادیا گیا

سری لنکا دھماکے: ہلاکتوں کی تعداد 290 ہوگئی

مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسٹر دھماکوں کے بعد بارود سے بھری موٹرسائیکلوں اور دیگر گاڑیوں کی تلاش کی جارہی ہے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سری لنکا کے ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دھماکوں کی مذمت کی اورمتاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔

عمران خان کہا کہ دہشتگردی کی کوئی سرحد اور مذہب نہیں ہوتا، یہ خطے سمیت پوری دنیا کے امن کےلیے خطرہ ہے اور پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کےلیے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے عوام دہشتگردی کا شکار ہونے کی وجہ سے سری لنکن بھائیوں کا درد محسوس کرسکتے ہیں اور دکھ کی گھڑی میں سری لنکن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ اتوار ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں 8 دھماکے ہوئے تھے جن میں ہلاکتوں کی تعداد 359 ہوگئی ہے اور 500 سے زائد زخمی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 39 غیرملکی بھی شامل ہیں جب کہ 19 زخمی اور 9 غیر ملکی لاپتہ ہیں۔

کولمبو میں ہوئے دھماکوں کےمتاثرین میں دو امریکی، 8 برطانوی، 2 ترکی، 1 پرتگال، 3 بھارتی، 3ڈینش، 1 نیدرلینڈ، 1 جاپان، 1 بیلجئیم، 1 بنگلہ دیش، چین کے 3 جب کہ امریکہ اور برطانیہ کی مشترکہ شہریت رکھنے والے 2 افراد بھی شامل ہیں۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں