سری لنکا: ایسٹر دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 359 ہو گئی



کولمبو: سری لنکا میں ایسٹر کے دن ہونے والے دھماکوں سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 359 ہوگئی ہے اور 500 سے زائد زخمی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 39 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

سری لنکا کے ڈپٹی وزیر دفاع  رووان وجے وردان نے بتایا کہ ایسٹر کے دن ہونے والے دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ اور مقامی اسلامی گروپ کے لیڈر نے خودکشی کرلی ہے۔

ڈپٹی وزیر دفاع کے مطابق 9 خودکش بمبار تھے اور ایک نے برطانیہ اور آسٹریلیا سے تعلیم حاصل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور یقینی طور پر 7،8 سال سے منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا: کولمبو کے سنیما میں دھماکہ

سری لنکا: ایسٹر کے دن 8 دھماکے، ملک بھر میں کرفیولگادیا گیا

مقامی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ 9 خودکش بمباروں میں سے 8 کی شناخت ہوگئی ہے اور تادم تحریر 60 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ترجمان یونسیف کے مطابق ایسٹر کے دن ہونے والے دھماکوں سے ہلاک ہونے والوں میں 45 بچے بھی شامل ہیں۔ ایسٹر کے دن تین گرجا گھروں اور تین ہوٹلوں میں دھماکوں سے 39 غیرملکی ہلاک، 19 زخمی اور 9 لاپتہ ہیں۔

غیر ملکیوں میں دو امریکی، 8 برطانوی، 2 ترکی، 1 پرتگال، 3 بھارتی، 3ڈینش، 1 نیدرلینڈ، 1 جاپان، 1 بیلجئیم، 1 بنگلہ دیش، چین کے 3 جب کہ امریکہ اور برطانیہ کی مشترکہ شہریت رکھنے والے 2 افراد شامل ہیں۔

سری لنکا کو امریکہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی خفیہ اطلاعات کےمطابق 9 حملہ آوروں میں سے ایک خاتون تھی، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں مزید حملوں کی بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ امریکہ کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کےمطابق ایف بی آئی دھماکوں کی تحقیقات میں سری لنکن حکام کی مدد کررہی ہے۔


متعلقہ خبریں