مہران بینک اسکینڈل کے مرکزی کردار یونس حبیب انتقال کر گئے

مہران بینک اسکینڈل کے مرکز کردار یونس حبیب انتقال کر گئے

فائل فوٹو


کراچی: مہران بینک اسکینڈل کے مرکزی کردار یونس حبیب انتقال کر گئے ہیں۔ ان بیٹے طارق حبیب نے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

طارق حبیب کے مطابق ان کے والد یونس حبیب گردے اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے کے سبب  گزشتہ 10دنوں سے کراچی کے آغا خان اسپتال میں زیر علاج تھے۔

یونس حبیب کی نماز جنازہ عشا کے بعد کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔

اصغر خان کیس میں یونس حبیب کا نام سامنے آتا رہا ہے ایئرمارشل (ر) اصغرخان کے مطابق 1990 کے انتخابات میں بے نظیر بھٹو کو شکست دینے کے لیے مہران بینک کے مالک یونس حبیب کے ذریعے سیاست دانوں میں تقسیم ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں