مری: تاریخی درس گاہ لارنس کالج میں موسیقی کا میلہ



مری : تاریخی درس گاہ لارنس کالج میں موسیقی کا میلہ سجایا گیا۔ پندرہ اسکولوں کے طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے۔ قابلِ تعریف رقص اور گلوکاری سے شرکا محظوظ ہوتے رہے۔

لارنس کالج گھوڑا گلی میں پندرہ اسکولوں کے طلبا اور طالبات نے مقابلوں میں شرکت کی ۔۔بچوں نے بتایا دیا کہ گلوکاری کے میدان میں بھی وہ کسی سے پیچھے نہیں ہیں ۔

اس یاد گار تقریب میں بینائی  سے محروم بچے نے بھی آواز کا جادو جگایا ۔

اس رنگا رنگ تقریب میں بچوں نے رقص کر کے تقریب کی شان بڑھائی۔ایک جیسا انداز ۔ لباس بھی مختلف نہیں ۔ دیکھنے والوں کو بچوں کی یہ ادا بھی خوب بھائی۔ تعریف  کیے جانے  پر بچے بھی خوش دکھائی دیے ۔

یہ بھی پڑھیے:سفید رنگ سے ممتاز اور شاہ جہاں کی محبت کو اجاگر کرنے والی طالبہ

پرنسپل لارنس کالج نے اس موقع پر کہا کہ  بچوں نے اپنی فنکارانہ صلاحیتیں دکھا کر حیران کر دیا ۔مقابلوں میں شریک اسکولز ٹیچر کہتی ہیں ان مثبت سرگرمیوں میں شرکت کر کے خوب لطف اٹھایا۔

پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا اور طالبات میں انعامات اور سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے گئے ۔


متعلقہ خبریں