اسپیسفیکیشن سے ہٹ کر چنگ چی رکشہ چلانے کی استدعا مسترد


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چنگ چی رکشا ایسوسی ایشن کی اسپیسفیکیشن سے ہٹ کر چنگ چی چلانے کی استدعا مسترد کر دی۔

بدھ کے روز سپریم کورٹ میں چنگچی رکشا کیس کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار عاطف رضا نے موقف اختیار کیا کہ چنگ چی رکشے سینکڑوں میں ہیں جس سے کئی خاندان وابستہ ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ 70 سی سی موٹر سائیکل کو بھی چنگ چی موٹرسائیکل کے صف لاکر سواری اٹھانے کی اجازت دی جائے تاہم عدالت نے یہ استدعا مسترد کردی۔

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا، پہلے فیصلے میں جن 11 اسپیسفیکیشن پر اتفاق رائے ہوا تھا اس پر قائم رہیں۔

اس موقع پر سندھ حکومت کے وکیم نے کہا کہ چنگ چی رکشہ کے لئے اسپیسفیکیشن بنا لی گئی ہے جبکہ 298 چنگ چی رکشہ کو جائزے کے بعد روٹ پرمٹ دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوائد و ضوابط سے ہٹ کر کسی کو روٹ پرمٹ نہیں دیا جارہا۔

مزید پڑھیں: کراچی: رکشہ میں4 سے زائد سواریاں بٹھانے پر پابندی عائد

جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ جو طے ہوا تھا اس پر عمل کریں۔ .

گزشتہ ماہ سندھ حکومت نے چنگچی رکشے میں چار سے زائد سواریاں بٹھانے پر پابندی لگادی تھی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ فیصلہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 6 کلومیٹر تک سفر کا کرایہ 10 روپے اور 6 کلو میٹر سے زائد پر فی سواری سے 15 روپے ہوگا۔

احکامات کی خلاف ورزی پر چنگچی رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف ضابطہ فوجدرای کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔

مقدمہ درج کرنے کی ذمہ داری ٹریفک پولیس پر ہوگی۔


متعلقہ خبریں