کراچی: ماں اور بیوی کو قتل کرنے والا مبینہ ملزم مولا بخش گرفتار


کراچی: گڈاپ میں ملزم نے مبینہ طور پرفائرنگ کرکے ماں اور بیوی کو قتل کردیا۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیاہے۔

ہم نیوز کے مطابق مولا بخش نامی ملزم نے گھریلو جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر فائرنگ کرکے ماں اور بیوی کو قتل کیا اور اس کے بعد جائے وقوع سے فرار ہو گیا۔

فائرنگ اور قتل کی اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوع پر پہنچے تو وہاں دو خواتین کی نعشیں موجود تھیں۔

پولیس اور ریسکیو ادارے نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا اور جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کیے۔

ہم نیوز کو پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ابھی تک جو شواہد سامنے آئے ہیں اس کے مطابق واردات میں نائن ایم ایم کا پستول استعمال کیا گیا ہے۔

علاقہ پولیس اور دیگر تفتیشی ادارے ملزم مولا بخش کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیوں میں مصروف ہیں اور دیگر متعلقہ تفصیلات اکھٹی کررہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں