ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی بارش کا سلسلہ جاری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا کے علاقوں مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، پشاور، مردان ڈویژن اور پنجاب کے علاقوں اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اکثر مقامات پر آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

گزشتہ روز پنجاب اور خیبر پختونخوا کے اکثر مقامات جب کہ سندھ کے بھی کچھ مقامات پر گرچ چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی تھی۔

بدھ کو سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ 20 ملی میٹر، کالام 17 ملی میٹر، میر کھانی 16 ملی میٹر، مری 13 ملی میٹر، چترال، راولپنڈی 12 ملی میٹر،اسلام آباد 11 ملی میٹر، بنوں، دیر 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ شب ملک کے اکثر علاقوں میں بارشوں سے کہیں موسم سہانا ہو گیا۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش سے خشک موسم جزوی طور پر ختم ہو گیا۔ لاہور میں گرد آلود آندھی سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے کئی علاقے تاریکی میں بھی ڈوبے رہے۔ پنجاب کے علاقے گجرات، کامونکی، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

بدھ کو سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع شہید بے نظیر آباد، دادو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ، بہاولنگر 43 ملی میٹر، چھور، پڈعیدن، مٹھی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔

جمعہ کو گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ہے جب کہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے 27 اپریل تک وقفے وقفے سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔


متعلقہ خبریں