وفاقی تعلیمی اداروں میں تین جون سے گیارہ اگست تک تعطیلات ہونگی

فوٹو: فائل


وفاقی نظامت تعلیمات کے تحت سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم  گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ وفاقی تعلیمی اداروں میں تین جون سے گیارہ اگست تک تعطیلات ہونگی۔

دوسری طرف وزیر اعظم ایجوکیشن ریفارمز کے تحت تعلیمی اداروں کو ملنے والی بسوں کا عملہ  وفاقی نظامت تعلیمات کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

کنٹریکٹ پر تعینات ڈرائیور اور کنڈیکٹر 11 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ۔ ملازمین نے وفاقی نظامت تعلیمات کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے ۔ مرکزی دروازے  کو تالے لگا کر بند کر دیا گیا۔ حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی جاتی رہی ۔

ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے گھروں میں فاقے ہیں، تنخواہیں جاری کی جائیں۔


متعلقہ خبریں