عمران خان کے بلاول بھٹو  سے متعلق  بیان پر سوشل میڈیا میں طوفان



وزیراعظم عمران خان کے بلاول بھٹو  سے متعلق  بیان نے سوشل میڈیا میں بھی طوفان بپا کر دیا۔ کسی نے وزیراعظم عمران خان کے  بیان کو ہنسی مذاق میں اڑایا تو کوئی سخت نالاں نظر آیا۔ 

وزیر اعظم عمران خان  کے وانا اسٹیڈیم میں ہونے والے عوامی اجتماع میں دیے گئے بلاول بھٹو سے متعلق  بیان پر سوشل میڈیا پر بے لاگ تبصرے ہوئے۔

’پرائم منسٹر عمران خان ‘، ’بلاول صاحبہ‘ اور ’بلاول‘ ٹوئیٹر پر ٹرینڈ بن گئے۔ ’بدزبان وزیراعظم اس سٹوری کو فائل کرتے وقت بھی پاکستان کے ٹاپ ٹرینڈز میں پہلے نمبر پر چل رہاہے۔  ٹوئیٹر صارفین نے تنقید کے نشتر بھی چلائے اور مزاح کا سماں بھی باندھا۔ 

وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان حاضر مزاری نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اس کی بھر پور مذمت کی ۔

 ٹوئیٹر صارف ثنا میر نے لکھا وہ بہت مایوس ہوئیں،، ان کا کہنا تھا کہ قوم کا رہنما کسیے ایک صنف کو معاشرے سے منقطع کر سکتا ہے۔ 

 

ڈاکٹر ثقلین شاہ نامی صارف نے بلاول صاحبہ کے پیش ٹیگ سے لکھا وزیراعظم ہاؤس کا مذاق بن کر رہ گیا اور اب سمجھ آئی کہ ہم خوشیوں کے بین الاقوامی انڈیکس میں کیوں ٹاپ پرہیں

 شاہد خان نے بھی مختلف ایموجیز اور ہیش ٹیگ بلاول صاحبہ کے ساتھ شئیر کرتے ہوئے اسے زبان کی پھسلن قرار دیا۔ 

طلحہ آصف کا کہنا تھا خان کہے تو غلط لیکن پی پی کہے تو جائز ہوتا ہے۔ عائشے نامی ٹویپ نے لکھا بلاول پارلیمنٹ میں عمران خان کو سیلیکٹڈ وزیراعظم کہہ سکتے ہیں اور جو لوگ اس بے عزتی کو کچھ نہیں سمجھتے وہ صاحبہ کو بھی مذاق ہی سمجھ کرشور مچانا بند کر دیں  ۔ 

یہ بھی پڑھیے:’بلاول صاحبہ‘ کی طرح پرچی پر نہیں آیا، عمران خان


متعلقہ خبریں