100 انڈیکس 301 پوائنٹس اضافے پر بند

اسٹاک ایکسچینج میں مندی برقرار، انڈیکس 369 پوائنٹ گر گیا

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا اور پی ایس ای 100 انڈیکس 301 پوائنٹس کے اضافے سے 36805 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورکے ایس ای 100 انڈیکس میں 407 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد مارکیٹ 36 ہزار 912 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی رہی۔

ابتدائی دو گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 216 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مارکیٹ 36 ہزار 710 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

دن بھر کے کاروبار میں کاروباری حجم 8 کروڑ 42 لاکھ 48 ہزار 190 حصص کے سودوں پر مشتمل رہا۔

اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فنی خرابی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے کاروبار متاثر ہوا تاہم ایک گھنٹے بعد ہی خرابی کو دور کر لیا گیا اور انتظامیہ نے اسٹاک ایکسچینج کا وقت بڑھادیا۔

 

بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 100 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 36 ہزار 504 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ کھلتے ہی انڈیکس میں 140 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 36404 پوائنٹس سے ہوا تھا۔

بدھ کو 126 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 167 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، 11.5 کڑور شئیرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 4.5 ارب روپے سے زائد کی رہی۔

منگل کو مارکیٹ میں مجموعی طور پر مندی کا رحجان رہا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 497 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹاک مارکیٹ 36 ہزار 404 کی سطح پر بند ہوئی تھی۔ 65 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 232 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی دن بھر 1.19 کڑور شئیرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت جن کی مالیت 5 ارب روپے رہی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان رہا اور کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس میں 390 پوائنٹس کمی سے 36901 پر ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں