افغان امن عمل خطے میں امن واستحکام کےلیے تاریخی موقع ہے،عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ طویل انتظارکے بعد افغان امن عمل خطے میں امن واستحکام کےلیے تاریخی موقع ہے۔  افغانستان میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پاکستان کے لیے مایوس کن ہیں،  افغانستان کی پرتشدد فضا سے پاکستان بہت متاثرہوا ہے ۔

عمران خان نے یہ بات وزیراعظم ہائوس کی طرف سے جاری بیان میں کہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ  افغانستان میں بدامنی سے گزشتہ 40 سال سے پاکستان اورافغانستان متاثر ہورہے ہیں۔ طویل انتظارکے بعد افغان امن عمل خطے میں امن واستحکام کےلیے تاریخی موقع ہے۔ پاکستان افغان امن عمل کا حامی ہے۔پاکستان اگلے انٹرا افغان مذاکرات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ افغانستان میں تشدد کے بڑھتے واقعات پاکستان کےلیے مایوس کن ہیں،تمام فریقین اس اہم موقع کی اہمیت کو سمجھیں اور اسے ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ پاکستان افغانستان کے کسی اندرونی تنازع میں فریق نہیں بنے گا۔

ہماری جدوجہد آزادی کے بعد سے کسی بھی پارٹی سے عظیم ہے، عمران خان

وزیراعظم عمران ان نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد آزادی کے بعد سے کسی بھی پارٹی سے عظیم ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے یوم تاسیس  کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کیاہے۔

عمران خان نے کہاہے کہ  ہماری جدوجہد 3 مرحلوں میں جاری رہی۔ پہلا مرحلہ لوگوں کو ہمارے تبدیلی کے پیغام سے متعلق متحرک کرنا تھا۔ ہماری  جدو جہد کرپٹ سٹیٹس کو کے خلاف جنگ اور عوام کو آگاہی دینا ہے۔ کرپٹ اسٹیٹس کو کے خلاف لڑائی ، اور قوم کو آگاہی دینا کہ ملک اپنے انسانی وسائل کو فروغ دینے میں ہی ترقی کر سکتا ہے۔

پی ٹی آئی نے  23ویں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی آئین پیش کرنے کا اعلان  بھی کیا ہے ۔  یکم مئی کو پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے موقع پر بانی چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان پارٹی آئین کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس ہوا۔ چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے اجلاس کی صدارت کی۔ مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد، سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ اور سینٹر فیصل جاوید سمیت دیگر پارٹی رہنما  بھی موجود تھے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب یکم مئی کو جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی،یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کے انتظامات بروقت مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:تحریک انصاف کا 23ویں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی آئین پیش کرنے کا اعلان

بانی چیئرمین و وزیراعظم عمران خان  پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے اس موقع پر کہا کہ 23واں یوم تاسیس ہماری سیاسی تاریخ میں اہم سنگِ میل کی حیثیت کا حامل ہے۔ تحریک انصاف 23 برس کی طویل اور صبرآزما جدوجہد کے بعد آج تاریخ میں اہم مقام پر کھڑی ہے۔

سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ تحریک انصاف کو صحیح معنوں میں جدید سیاسی ادارہ بنانے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ 23ویں یومِ تاسیس کے موقع پر قوم و کارکنان کو پارٹی آئین کا تحفہ دیں گے۔


متعلقہ خبریں