ہرگز یہ بیان نہیں دیا کہ ڈاکٹر عافیہ پاکستان واپس نہیں آنا چاہتیں، ترجمان دفترخارجہ



ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپس سے متعلق ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ انہوں نے ہرگز یہ بیان نہیں دیا کہ ڈاکٹر عافیہ پاکستان واپس نہیں آنا چاہتیں۔  انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو لانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ عافیہ صدیقی کی واپسی کو تواتر کے ساتھ واشنگٹن کے ساتھ اٹھایا جارہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل  نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری ہے ۔ قابض بھارتی فوج نے دو نہتے کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں موبائل فون سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ یاسین ملک کی حراست کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کمشیر میں ریاستی ظلم و ستم روکا جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا سری لنکا میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم  کے دورہ ایران کا مقصد ہمسائیوں سے اچھے تعلقات کی پالیسی کو آگے لیکر چلنا تھا۔ دورے میں تجارت، زائرین سے متعلق بات چیت اور دیگر معاملات پر بات ہوئی۔ ایران اورپاکستان نے مشترکہ طور پر مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کے حل کی بات کی۔

یہ بھی پڑھیے:بھارتی حکومت اور میڈیا دنیا کو گمراہ کررہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور ایرانی صدر کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کشمیر سے متعلق  پورا پیرا موجود ہے۔ یہ آپ کے ملک کی بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ وزیراعظم کے دورے میں ایران کے ساتھ  گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی بات ہوئی، دونوں ملک اس پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ مسعود اظہر بارے فیصلہ قومی مفادات میں ہوگا۔ قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر بھارت کی طرف سے ابھی تک مثبت جواب نہیں دیا گیا،


متعلقہ خبریں