سری لنکا میں دہشت گردی کے واقعات، سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور


سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی  کی زیر صدارت ہوا۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی ۔ سری لنکا میں دہشتگردی کے واقعہ پر ایوان میں ایک منٹ کے لیے خاموشی بھی اختیار کی گئی ۔ سری لنکا میں دہشت گردی کے واقعات پر مذمتی قرارداد سینیٹ میں منظور کرلی گئی ۔

قرار داد میں کہا گیا کہ ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ واقعہ میں جا بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔قرارداد قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق کی جانب سے پیش کی گئی۔

پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہم ایوان کو اکھاڑہ بنائے بغیر بھی گفتگو کر سکتے ہیں۔ کوئٹہ میں دہشتگردی ہوئی تو وزیر اعظم نے پہنچنے میں دیر کی۔ مقامی لوگوں نے کہا وزیراعظم تعزیت کرنے آتے ہیں تو ہمارے گھر آ ئیں ہمیں مدعو نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ  نیشنل ایکشن پلان پر صحیح طریقے سے عملدرآمد نہیں ہو رہا۔وزیر خارجہ اس معاملے پر اپنا کردار ادا کریں۔

سینیٹررضا ربانی  نے کہا صرف پارلیمانی لیڈرز کو دی جانے والی  نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ قابل قبول نہیں ہے۔ دونوں ایوانوں میں اجلاس ہو رہے ہیں۔ اگر مشترکہ اجلاس بلا کر بریفننگ دے دیتے تو اچھا ہوتا۔ اگر نیشنل ایکشن پلان پر ان کیمرا بریفنگ مل جاتی تب بھی کوئی اعتراض نہ ہوتا،نیشنل ایکشن پلان پر مشترکہ اجلاس بلایا جائے اور دونوں  ایوانوں کو اعتماد میں لیا جائے،


متعلقہ خبریں