وزیراعظم بلاول سے ڈرکراسمبلی نہیں آتے،محمدزبیر



اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق گورنرمحمدزبیرکا کہنا ہے کہ بلاول بھٹوبہت اچھے لیڈربن کر ابھر رہے ہیں، وہ ہرحکومتی شخصیت کے زہن پرسوار ہیں۔

پروگرام نیوزلائن میں میزبان ڈاکٹرماریہ ذوالفقار سے گفتگو کرتے ہوئے محمدزبیرنے کہا کہ وزیراعظم سمیت تحریک انصاف کے تمام رہنما بلاول بھٹو پرتنقید کرتے ہیں جس سے لگتا ہے کہ وہ ان سے خوفزدہ ہیں۔ وزیراعظم بلاول سے ڈرکراسمبلی نہیں آتے۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت عدالتی فیصلوں کو ماننے کی پابند ہے، عدالت جانے کا حق ہرشخص کو ہے،اب اس پر فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ وزیراعظم کو آٹھ ماہ بعد سمجھ آئی ہے کہ ان کے وزیرکو اس کی وزرات کا علم نہیں ہے، اپنی وزیرکا اتنا بڑا الزام لگانے کے بعد وزیراعظم کو کسی صورت وزرات نہیں دینی چاہیے تھی۔ اگر صحت اور پٹرولیم کی وزراتوں میں ڈاکے ڈالے ہیں تو وزیراعظم کی اس کی ذمہ داری لینی چاہیے۔

محمدزبیرنے کہا کہ رزاق داود اورندیم بابر کے مفادات سے متعلق سب کو علم ہے لیکن وزیراعظم کو اس حوالے سے پتہ نہیں،

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اقتدار کے حصول کے لیے اچھے اچھے نعرے لگائے لیکن حکومت میں آنے کے بعد ان کے پاس کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے، ایسا لگتا ہے کچھ عرصے بعد عمران خان خود سب کچھ چھوڑ دیں گے۔

نوازشریف سے متعلق فیصلہ آنے کے بعد فیصلہ کریں گے،علی محمدخان

تحریک انصاف کے رہنما علی محمدخان نے کہا ہے کہ نوازشریف کاعلاج کے لیے بیرون ملک جانا نئی عدالتی تاریخ ہوگا، اگر عدالت نے فیصلہ کیا تو ہم قبول کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلے کے بعد حکومت فیصلہ کرے گی کہ اس کی نوعیت کیا ہوگی۔

علی محمد نے کہا کہ ایسی مثال نہیں بنانی چاہیے جو اشرافیہ کے لیے ہو لیکن عام آدمی کے لیے نہیں۔  اگرمفادات کا ٹکراو ہے تو ندیم بابرکو اس حوالے سے فیصلوں سے دوررہنا چاہیے.

حکومت میں کرپشن کااعتراف وزراء خود کررہے ہیں،ناز بلوچ

پیپلزپارٹی کی رہنما نازبلوچ نے کہا کہ نوازشریف بیمار ہیں،اس حوالے سے حکومت کو انہیں علاج کے معاملے میں پوراتعاون کرنا چاہیے، انہیں حق حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی کے ڈاکٹر سے علاج کرائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وزراء کی کرپشن کی کہانیاں سامنے آرہی ہیں، ان کی اپنی وزیراعتراف کررہی ہے کہ کرپشن ہوئی ہے، یہ چھوٹی بات نہیں ہے.

ناز بلوچ نے کہا کہ اس وقت تحریک انصاف کی کابینہ میں 99 فیصد دوسرے لوگ ہیں، عمران خان ان لوگوں کو نہیں جانتے لیکن انہیں وزراتیں مل رہی ہیں، یہ بے بس حکومت ہے کہ انہیں پتہ نہیں کہ کیا کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 22 سال محنت کی، جس سے نیا پاکستان بنانا چاہتے تھے لیکن اب ان کی ٹیم نہیں ہے، وزیراعظم ذمہ داری بھی نہیں لیتے۔


متعلقہ خبریں