سری لنکا میں دھماکے، سیکرٹری دفاع مستعفی ہوگئے



کولمبو: سری لنکا میں دہشتگردی کو روکنے میں ناکامی پر سیکرٹری دفاع ہماسیری فرناینڈو نے استعفی دے دیا ہے۔

سری لنکن سیکرٹری دفاع یہ کہتے ہوئے اپنے عہدے سے الگ ہوئے ہیں کہ ماتحت اداروں کی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ ایسٹربم دھماکوں سے پہلے حاصل ہونے والی خفیہ معلومات پر کام کررہے تھے لیکن روکنے میں کامیاب نہیں ہوئے ۔

عالمی میڈیا کے مطابق بھارت کی جانب سے دھماکوں سے قبل خبردار کیا گیا تھا تاہم سیکیورٹی ادارے ان حملوں کو روکنے میں ناکام رہے تھے۔

دوسری طرف سری لنکن اعلی حکام کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے نئے حملوں کی منصوبہ بندی کا بھی انکشاف ہوا ہے جسے روکنے کے لیے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں سری لنکا میں دھماکے، پاکستانی ہائی کمیشن کا انتباہ جاری

سری لنکن میں دھماکوں کے بعد پولیس نے اب تک100  افراد کو گرفتار کیا ہوا ہے جن سے تحقیقات جاری ہیں، سری لنکا میں کرفیو کو پانچ دن ہوچکے ہیں۔ تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے حملہ آوروں میں سے ایک کو پولیس نے گرفتار کیا تھا تاہم بعد میں اسے رہا کردیا تھا۔

سری لنکن حکام نے آٹھ دھماکوں کے نیتجے میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی 253 بتائی ہے جبکہ ان میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 500 سے زائد ہے۔

ایسٹر کے روز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو اور اسکے مضافات میں دھماکے کرنے والے 9 میں سے 8 خود کش بمباروں کی شناخت ہو گئی ہے۔

دوسری طرف اسرائیل اور برطانیہ نے سری لنکا میں نئے دھماکوں کی وارننگ جاری کردی ہے، دونوں ممالک نے اپنے اپنے شہریوں کو سری لنکا کےغیرضروری سفر سےا جتناب کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے سری لنکا میں آٹھ دھماکوں کے نیتجے میں بڑی پیمانے پر ہونے والی ہلاکتوں میں 39غیرملکی بھی شامل تھے۔


متعلقہ خبریں