اسلام آباد: تعلیمی اداروں کے ہڑتالی ڈرائیورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ

پنجاب: نجی اسکولوں میں 60 فیصد بچوں کو ٹرانسپورٹ مہیا کرنا لازم قرار

اسلام آباد:وفاقی نظامت تعلیمات نے اسلام آباد میں ہڑتال کرنے والے سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈرائیورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈارئیورز تنخواہ نہ ملنے کےخلاف چار روز سے ہڑتال پر ہیں اور70 سے زائد بسیں رکی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہڑتال کرنے والے ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ ایک سال سے تنخواہیں نہیں ملیں۔

قائم مقام ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات کا کہنا ہے کہ فروری 2018میں ہائیرنگ کنٹریکٹ ختم ہو چکا ہے یہ لوگ کیسے کام کر رہے ہیں؟ ہڑتالی ڈارئیورز تعیناتی کے ادارے سے تنخواہوں کا ریکارڈ منگوائیں، ہمیں ان کی ضرورت نہیں ہماری طرف سے یہ لوگ فارغ ہیں لیکن اگر اداروں کے سربراہان انہیں رکھنا چاہتے ہیں تو رکھیں۔


متعلقہ خبریں