اداکارہ لیلیٰ فراڈ کیس میں انصاف کی منتظر

اداکارہ لیلیٰ فراڈ کیس میں انصاف کی منتظر

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ لیلیٰ کو فراڈ کیس میں تاحال انصاف نہیں مل سکا اور وہ عدالتوں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود انہیں پیسے نہیں مل سکے۔

انہوں نے  بتایا کہ گھر خریدنے کیلئے پرارٹی ڈیلر شاہد حسین شمسی کو 2 کروڑ پانچ لاکھ ادا کیے تھے جس کے بعد ملزم غائب ہوگیا اور آج تک نہیں مل سکا۔

اداکارہ نے بتایا ایک ماہ قبل پراپرٹی ڈیلر کی اہلیہ کا فون آیا تھا کہ  ان کے ساتھ بھی شوہر 25 لاکھ کا فراڈ کیا ہے۔ ملزم کی بیوی نے اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں شوہر کیخلاف کیس دائر کیا ہے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیلیٰ کا کہنا تھا کہ شاہد شمسی کو دو ماہ قبل ان کی اہلیہ نے فراڈ کیس میں گرفتار کرایا تھا لیکن اہلیہ کے وکیل نے ملزم کے ساتھ پراپرٹی ڈیلر کی ضمانت کرادی ہے۔

اداکارہ نے پرپرٹی ڈیلر کو گھر خریدنے کیلئے دو کروڑ سے زائد رقم ادا کر رکھی ہے۔ لیلیٰ کا کہنا ہے کہ رقم کی ادائیگی کے باوجود گھر ان کے نام پر منتقل نہیں ہوا۔ انہوں نے ملزم کے خلاف لاہور میں مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔

اداکارہ کا مؤقف ہے کہ مذکورہ پراپرٹی ڈیلر بینک ڈیفالٹر ہے اور پیسے وصول کرنے کے باوجود گھر میرے نام پر منتقل نہیں کیا۔ گزشتہ برس فرڈ پر دلبرداشتہ ہوکر اداکارہ نے خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔


متعلقہ خبریں