گلگت بلتستان:ششپر کے بعد بگروٹ گلیشئیر بھی سرکنا شروع


 

اسلام آباد :موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کھل کر سامنے آنے لگے ہیں۔ گلگت بلتستان میں ششپر کے بعد بگروٹ گلیشئیربھی سرکنا شروع ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپارکو اور محکمہ موسمیات کی ٹیموں نے  اسیٹلائیٹ کے ذریعے گلیشئیر کی مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔

ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی( ڈی ایم اے )گلت بلتستان کی ٹیموں نے  بھی گلئیشر کا معائنہ کیاہے ۔ ششپر گلئیشر کی لمبائی 14 کلو میٹر سے زیادہ ہوگئی  ہے۔ ششپر گلیشئیر پگھلنے سے قراقرم ہائی وے پر قائم پل کو خطرہ لاحق ہوگیاہے۔

ڈائریکٹر جنرل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی  کا کہنا ہے کہ  متبادل اسٹیل پل کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ حسن آباد نالے کے اطراف بند تعمیر کردیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال کیلئے آبادی کو تربیت بھی  فراہم کردی گئی ہےاور مقامی آبادی کیلئے محفوظ مقامات کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:موسمیاتی تبدیلیاں، خیبر پختونخوا حکومت کی پیشگی اقدامات کی ہدایت

دوسری طرف گلگت بلتستان میں گرمی کی شدت  بڑھنے لگ گئی ہے۔ گرمی کی شدت بڑھنے  سے گلگت بلتستان کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤمیں بھی اضافہ ہوگیاہے۔


متعلقہ خبریں