رمضان المبارک کے لیے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے لیے سرکاری دفاتر کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا ہے۔
ہفتے میں پانچ دن اور چھ دن کھلے رہنے والے دفاتر کے لیے الگ الگ اوقات کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیراعظم ہاوس کی طرف سے جاری نوٹفیکشن کے مطابق ہفتے میں پانچ روز کھلے رہنے والے دفاتر کا وقت پیر سے جمعرات تک صبح 09 بجے سے 3:30 تک ہوگا، جبکہ جمعہ کے روز دفاتر 09 سے 01 بجے تک کھلے رہیں گے۔


ہفتے میں چھ روز کام کرنے والے دفتر پیر سے جمعرات اور ہفتے کے روز 09 سے 02 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز 09 سے 01 بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے۔
وزیراعظم کی طرف سے منظور کیے گئے نئے اوقات کا اطلاق یکم رمضان سے ہوگا۔
رمضان کے مقدس مہینے میں ملازمین کی سہولت کی فراہمی کے لیے دفتری اوقات کار میں کمی کی گئی ہے۔
یاد رہے پاکستان سمیت دنیا بھر کے بیشتر حصوں میں ماہ رمضان کا چاند 5 مئی (29 شعبان) کو نظرآنے کے امکانات کم ہیں، رمضان المبارک 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پانچ مئی کو طلب کیا گیا ہے۔پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک میں پہلاروزہ سات مئی کو ہوگا۔


متعلقہ خبریں