تاریخیں دینا اورمفروضے ملکی سیاست کا حصہ ہیں، ایازخان



اسلام آباد:  سئینر تجزیہ کارایازخان کا کہنا ہے کہ ملک میں تاریخیں اورمفروضے اس لیے جڑ پکڑتے ہیں کیونکہ حکومت کارکردگی نہیں دکھا سکی اور اپوزیشن کی قیادت کیسز کے باعث مشکل میں ہے۔

پروگرام نیوزلائن میں میزبان ڈاکٹرماریہ ذوالفقار سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کارایازخان نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ ٹیکنوکریٹس ملک کو بہترچلاسکتے ہیں، انہوں نے پہلے منتخب نمائندوں کے ساتھ چلانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں چلا۔

ایازخان کا کہنا تھا ملک میں تاریخیں دینا اورمفروضے ملکی سیاست کا حصہ ہیں، ملک میں نظام کی بنیاد تبدیل نہیں ہوسکتی۔ اصل مسئلہ حکومت کی نااہلی ہے اس لیے وہ ادھر بات کرتےہیں جبکہ اپوزیشن اپنی قیادت کے مشکل میں ہونے کے باعث شور کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں نوازشریف پرویزمشرف کے ساتھ ڈیل نہیں مانتے تھے لیکن جب عدالت میں بات گئی توانہوں نے خود وہ معاہدہ دکھایا۔ یہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ کرپشن ثابت کرو، اگر عمران خان نے اس معاملے پر یوٹرن لیا تو ان کی دھڑن تختہ ہوجائے گا۔ اگرپیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کی قیادت دیتی ہے تو حکومت فورا لے لے۔

یہ جماعتیں کم اور خاندانی کمپنیاں زیادہ ہیں،امجد شیعب

تجزیہ کارامجد شعیب کا کہنا تھا کہ صدارتی نظام کی بات نااہلی چھپانے کے لیے کی جاتی ہے ورنہ یہ قانون سے ہی ممکن ہے اور اس کے لیے حکومت کے پاس پارلیمنٹ میں اکثریت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن انتہائی اہم مسئلہ ہے۔ یہاں سیاسی جماعتوں کو ہائی جیک کیا گیا ہے، یہ جماعتیں کم اور خاندانی کمپنیاں زیادہ ہیں۔

امجد شیعب نے کہا کہ اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ آنے والا صدر صرف اہل ہی ہوگا، پارلیمانی نظام موجود ہے لیکن یہاں عوام مسائل پربات نہیں ہوتی حالانکہ انہیں اسی کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو آج وزیرہیں یہ ماضی میں بھی رہے ہیں، کیا ماضی میں یہ بل پڑھ سکتے تھے،پارلیمنٹ مضبوط ہو تو کوئی بھی اسے نہیں ہلاسکتا، یہ ملک اسٹبلشمنٹ کا نہیں ہے،ان کا اس ملک میں آئینی کردار نہیں۔

امجد شعیب نے کہا کہ این آراو ملک دشمنی کاقانون ہے، میری اطلاع ہے کہ اس بار صرف این آراو نہیں ہے بلکہ پیسے دینے کی بھی پیشکش بھی کی گئی ہے۔

عمران خان کی ٹیم اوروہ ناکام ہوگئے ہیں،بیرسٹردانیال

مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر دانیال نے کہا کہ عمران خان نے اپنے نئے پاکستان کا وعدہ کیا تھا لیکن ان کی ٹیم ناکام ہوگئی ہے، ایسے وزراء بھی کابینہ میں تھے جو گیس کا بل نہیں پڑھ سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں صدارتی نظام سے متعلق بحث کی جارہی ہے۔  بیوروکریٹ اورغیرمنتخب افراد اس لیے آرہے ہیں کیونکہ حکومت کام نہیں کررہی، اہم عہدوں پرنالائق لوگ بیٹھے ہیں۔

بیرسٹردانیال نے کہا کہ مریم نواز کبھی بھی این آراو نہیں کریں گی، نوازشریف لڑیں گے، ان کے خلاف کیس بہت کمزور ہے۔ اس حکومت کو جو لے کر آئے ہیں وہ سر پکڑ کربیٹھے ہیں۔


متعلقہ خبریں