ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا، محکمہ موسمیات



اسلام آباد:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ہفتہ کےروز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ڈی جی خان، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش اسلام آباد  کے زیروپوائنٹ پر17، ائیرپورٹ پر05، راولپنڈی میں شمس آباد13، چکلالہ09، چکوال08، مری07، لیہ03، بھکر02، لاہور، جھنگ اور سیالکوٹ میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

خیبرپختونخوا میں  کاکول، پاراچنار14، بالاکوٹ07 اورمیرکھانی میں 03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

کشمیرمیں  گڑھی دوپٹہ10، کوٹلی08، راولاکوٹ07 اور مطفرآباد میں 05 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔  گلگت بلتستان کے علاقے  چلاس میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے:عدالت نے نجی اسکولز کو موسم گرما کی فیس وصولی سے روک دیا

آج ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت  مٹھی، شہید بینظیرآباد44 ،حیدرآباد، موہنجوداڑو43، میر پورخاص، چھور، سکرنڈ، لاڑکانہ، سکھر، دادو، روہڑی، ٹنڈوجام اور بدین میں42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں