اوینجرز اینڈ گیم کی امریکہ سمیت دنیا بھر میں دھوم



مارول سیریز کی نئی فلم اوینجرز اینڈ گیم نے امریکہ سمیت دنیا بھر میں دھوم مچا دی ہے۔  فلم نے کامیابی کے سابقہ تمام رکارڈ توڑ ڈالے۔فلم نے امریکہ میں ایک رات میں ساٹھ ملین کا رکارڈ بزنس کیااور  پہلے تین دن میں دنیا بھر میں تین سو پانچ ملین ڈالر کما لیے۔

اوینجرزاینڈ گیم نے جمعرات کو شمالی امریکہ میں ایک ہی رات میں ساٹھ ملین ڈالر کا بزنس کرکے اسٹار وار کا ستاون ملین ڈالر کا رکارڈ توڑ دیا۔ ریلیز کے پہلے دو دن میں دنیا بھر کے چھیالیس ملکوں میں اوینجرز اینڈ گیم نے مجموعی طور پر  تین سو پانچ ملین ڈالر کما لیے۔ چین میں فلم نے ایک ستاون ملین ڈالر کا بزنس کیا۔

پاکستانی فلم  بین بھی ایوینجر اینڈ گیم کو پاکستانی سینماوں کے پردہ سکرین پر دیکھ  رہے ہیں۔ فلم مارول اسٹوڈیوز کے پیش کی جانے والی پہلے پیش کی گئی فلموں کا تسلسل ہے۔

فلم میں آئرن مین، تھورم ہلک بلیک ویڈو، کیپٹن امریکہ اور کیپٹن مارول سمیت درجنوں سپر ہیروز طاقت ور ولن تھانوس کا مقابلہ کریں گے۔امید کی جا رہی ہے کہ یہ سنہ 2019 کی سب سے بڑی فلم ثابت ہو گی۔

ہالی ووڈ کی فلم سیریزایونجرزکے نئے سیکوئلایونجرز اینڈ گیم پاکستانی  سینما کی زینت بنی ہوئی ہے ۔لاہور میں ایونجرز اینڈ گیم کی اسکریننگ پر شہریوں کا رش لگا رہا ۔

یہ بھی پڑھیے:ایونجرز: انفینٹی وار کا ایک اور ریکارڈ

ایکشن سے بھرپور فلم کی کہانی سُپر ہیروزایونجرزکے گرد گھومتی ہے۔ فلم اس بار نئے ولن کو منظرِ عام پر لائی ہے جو انسانوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہوئے انہیں صفحہِ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے جبکہ ایونجرزجنگ میں اپنے لاپتہ ساتھیوں کو واپس لانے اور کائنات کی تباہی روکنے کا کردار نبھاتے ہیں۔ 

لاہور کے مقامی سینما میں ہونے والی اس سکریننگ میں شہریوں نے بھرپور شرکت کی اور اس سپر ہیرو فلم ک3 خوب انجوائے کیا۔مہمان کہتے ہیں کہ اس فلم کا بہت وقت سے انتظار تھا۔ 

شائقین کہتے ہیں کہ ایسی فلمیں سینما کی رونق بڑھانے کے ساتھ معیاری تفریح فراہم کرتی ہیں۔ 


متعلقہ خبریں