پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا منسوخ



لاہور: پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا منسوخ ہوگیا۔ ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم کو ون ڈے سیریز کے لیے سری لنکا جانا تھا

پی سی بی ذرائع کے مطابق سری لنکا میں ہونیوالی دہشت گردی کے واقعات کے باعث دورہ منسوخ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو آگاہ کیا ہے کہ حالات بہتر نہیں، سیریز نہیں کھیل سکتے۔

پاکستان انڈر19  ٹیم کو سری لنکا میں فورڈے اور ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے 30 اپریل کو روانہ ہونا تھا۔

دورہ سری لنکا کے لیے قومی انڈر19 ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں لگایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ سری لنکا میں ایسٹر کے دن ہونے والے دھماکوں سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 359 ہوگئی تھی جسے بعد میں سری لنکن حکام نے کہا تھا کہ ان واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی ایکچوئل تعداد 259ہے ۔ حکام کے مطابق ابتدائی طور پر جو تعداد بتائی گئی تھی وہ ڈیڈ باڈیز کے ٹکروں کی بنیاد پر تھی۔ ان دھماکوں میں  500 سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔ ہلاک ہونے والوں میں 39 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

ترجمان یونسیف کے مطابق ایسٹر کے دن ہونے والے دھماکوں سے ہلاک ہونے والوں میں 45 بچے بھی شامل ہیں۔ ایسٹر کے دن تین گرجا گھروں اور تین ہوٹلوں میں دھماکوں سے 39 غیرملکی ہلاک، 19 زخمی اور 9 لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:سری لنکا میں دھماکے، سیکرٹری دفاع مستعفی ہوگئے

غیر ملکیوں میں دو امریکی، 8 برطانوی، 2 ترکی، 1 پرتگال، 3 بھارتی، 3ڈینش، 1 نیدرلینڈ، 1 جاپان، 1 بیلجئیم، 1 بنگلہ دیش، چین کے 3 جب کہ امریکہ اور برطانیہ کی مشترکہ شہریت رکھنے والے 2 افراد شامل ہیں۔

سری لنکا کو امریکہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی خفیہ اطلاعات کےمطابق 9 حملہ آوروں میں سے ایک خاتون تھی، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں مزید حملوں کی بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ امریکہ کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کےمطابق ایف بی آئی دھماکوں کی تحقیقات میں سری لنکن حکام کی مدد کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سری لنکا دھماکے:9 میں سے 8 خود کش بمباروں کی شناخت ہوگئی


متعلقہ خبریں