میجر جنرل عمر احمد بخاری نے ڈی جی رینجرز سندھ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا



کراچی: میجر جنرل عمر احمد بخاری نے ڈی جی رینجرز سندھ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ میجر جنرل محمد سعید نے ڈی جی رینجرز کی ذمہ داریاں میجر جنرل عمر بخاری کے سپرد کیں۔

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق ڈی جی رینجرز کا عہدہ سنبھالنے کی تقریب رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی جہاں سبکدوش ہونے والے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے میجر جنرل عمر بخاری کو سندھ رینجرز کی کمان سونپی۔

میجر جنرل عمر بخاری کو حال ہی میں بریگیڈئیر سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے اور انہوں نے 14 ویں ڈی جی رینجرز سندھ کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا ہے۔

اس سے قبل  سبکدوش ہونے والے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید اور نئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق مراد علی شاہ نے میجر جنرل محمد سعید کی خدمات کو سراہا اور نئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری کو خوش آمدید کہا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے دونوں افسران کو شیلڈ، اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف بھی دیے۔

یہ بھی پڑھیے:انٹر انتخابات، نقل مافیا کے خلاف رینجرز سے مدد طلب


متعلقہ خبریں