عثمان بزدار کی تبدیلی ن لیگ کا ایک شوشہ ہے، فردوس عاشق اعوان



اسلام آباد:معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ علاج ایک بہانہ ہے اصل مقصد نوازشریف کا باہر جانا ہے جس کے پیچھے ایک خفیہ ایجنڈا ہے ۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف باہر اکیلے گھوم رہے ہیں انہیں چاہئے کہ ملک میں واپس آ کر مقدمات کا سامنا کریں۔

اپنی وزارت میں تبدیلی اور بابر اعوان کے آنے پر معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جہاں کہیں گے میں ادھر کام کروں گی ۔

فردوس عاشق اعوان نے پارٹی میں گروپ بندی کی تصدیق کی اور کہا کہ اس کی وجہ سے دو سال مجھے مشکلات کا سامنا رہا۔

عثمان بزدار کی تبدیلی ن لیگ کا ایک شوشہ ہے۔ معاون خصوصی نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ وزارات اطلاعات و نشریات ایک ٹیم چلا رہی ہے۔

وزیراعظم بننے کی خاطر عمران خان نے ملک اور خود پی ٹی آئی کو برباد کر دیا، مشاہد اللہ خان 

رہنما مسلم لیگ ن مشاہد اللہ خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو ختم کرنے کے لئے ڈکٹیٹر نے بہت کوشش کی اور کہا بھی کہ اب مسلم لیگ ختم ہو گئی ہے مگر آج ڈکٹیٹر کا نام نہیں اور مسلم لیگ ن قائم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل اس وقت کے چیف جسٹس نے شیخ رشید کی خود الیکشن مہم چلائی اور میڈیا میں ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی آئیں۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ اسکینڈل میں نواز شریف کے علاوہ ایک جسٹس کا بھی نام تھا اس کے خلاف کیوں کارروائی نہیں ہوئی؟ میں پہلے بھی کہتا تھا کہ اس ملک کے ساتھ سازش ہوئی ہے کہ اب بھی لوگوں کو سمجھ نہیں یہ ملک کا دیوالیہ نکالنا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم بننے کی خاطر عمران خان نے ملک اور خود پی ٹی آئی کو برباد کر دیا ہے، میں پی ٹی آئی کے لوگوں کے خلاف نہیں ہوں جن کے خواب خود عمران خان نے توڑ دیئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں