بھارت: لوک سبھا کے انتخابات کے چوتھے مرحلے کی پولنگ

بھارت: لوک سبھا کے انتخابات کا چوتھا مرحلہ، پولنگ کل ہوگی

نئی دہلی: بھارت میں ہونے والے لوک سبھا انتخاب کے چوتھے مرحلے کی پولنگ ہوئی جس میں 9 ریاستوں کی 71 نشستوں پر رائے دہندگان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

چوتھے مرحلے کے انتخاب میں کنہیا کمار، ڈمپل یادو، گری راج سنگھ، ارملا ماتونڈکر، اوپیندر کشواہا، سلمان خورشید، شری پرکاش جیسوال، ساکشی مہاراج اور رام شنکر کٹھیریا جیسے مضبوط و معروف امیدواران میدان میں تھے۔

بیگوسرائے،  قنوج، اناؤ، بول پور، اجیار پور، جودھپور اور شمالی مہاراشٹر جیسے علاقوں کی نشستوں پر پولنگ اسی مرحلے میں ہوئی۔

پولنگ اتر پردیش کی 13 نشستوں پر ہوئیی جن میں شاہجہاں پور، کھیری، ہردوئی، مشرخ، اناؤ، فرخ آباد، ایٹاوا، قنوج، کانپور، اکبر پور، جالون، جھانسی اور حمیر پورشامل ہیں۔

بہار کی پانچ نشستوں پر بھی میدان لگا جن میں دربھنگہ، اجیار پور، سمستی پور، بیگوسرائے اور مونگیر شامل ہیں۔

جھارکھنڈ کی تین نشستوں پر امیدواران مدمقابل ہوئے جن میں چترا، لوہردگا اور پلاموں شامل ہیں۔

مہاراشٹر کی 17 نشستوں پر انتخابی میدان لگا جس میں نندوربار، دھولے، ڈنڈوری، ناسک، پال گھر، بھیونڈی، کلیان، ٹھانے، ممبئی، ممبئی شمال مغرب، ممبئی شمال مشرق، ممبئی شمال وسط، ممبئی جنوب وسط، ممبئی جنوب، ماول، شیروراور شیرڈی شامل ہیں۔

مغربی بنگال کی آٹھ نشستوں پر مقابلہ ہوا جس میں بہرام پور، کرشنا نگر، رانا گھاٹ، وردھمان مشرق، وردھمان درگا پور، آسنسول، بول پور اور بیربھوم شامل ہیں۔

اڈیشہ کے چھ حلقوں میں امیدواران مدمقابل ہوئے جن میں میور بھنج، بالاسور، بھدرک، جاج پور، کیندرپاڑا اور جگت سنگھ پور شامل ہیں۔

مدھیہ پردیش کی چھ نشستوں پر انتخابی امیدواران نے اپنی قسمت آزمائی۔ ان حلقوں میں سدھی، شہڈول، جبل پور، مانڈلا، بالاگھاٹ اور چھندواڑا شامل ہیں۔

راجستھان کی 13 نشستوں پر انتخابی امیدواران مدمقابل ہوئے جن میں ٹونک سوائی مادھو پور، اجمیر، پالی، جودھپور، باڑمیر، جالور، اودے پور، بانسوارا، چتوڑگڑھ، راج سمند، بھیلواڑا، کوٹہ اور جھالواربارن شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں