متحدہ قومی موومنٹ محلہ قومی موومنٹ بن چکی، مرتضیٰ وہاب

حکومت سندھ نے وفاقی کابینہ کے اقدام کو غیر آئینی قرار دے دیا

فوٹو: فائل


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات ونشریات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے متحدہ قومی موومنٹ کو محلہ قومی موومنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلاحی ادارے کے مفت دسترخوان پر بھی ایم کیو ایم کے جلسے سے زیادہ لوگ ہوتے ہیں۔

ایم کیو ایم کی جانب سے کیے جانے والے جلسے کو فلاپ شو قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کا اردو بولنے والا جیالا ہوں اور نفرت کی سیاست کو مسترد کرتا ہوں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایم کیوا یم کو نجانے کیا سوجھی کہ منی جلسہ کرکے مزید رسوا ہو گئی۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم کے جلسے سے زیادہ لوگ تو کراچی میں بقرہ عید  پر گائے دیکھنے آجاتے ہیں۔

انہوں نے فلاپ شو پر ایم کیو ایم سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ تقسیم کرنے کی سیاست اور خواب دیکھنے والے خود تقسیم ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں