ملک بھر میں موسم گرم، خشک رہے گا، کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ



اسلام آباد: جڑواں شہروں سمیت آج ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہے گا۔ گلگت بلتستان کے چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جب کہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی پڑی۔

یہ بھی پڑھیں محکمہ موسمیات نے کراچی کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی جب کہ سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع شہید بے نظیر آباد، مٹھی 45 ڈگری سینٹی گریڈ، جیکب آباد، سکھر، موہنجو داڑو، لاڑکانہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں میں ہیٹ ویو کے خدشات کی پیشگوئی کر دی۔

شہر قائد میں یکم سے 5 مئی تک ہیٹ ویو چلنے کا امکان ہے جب کہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔

محکم موسمیات کے مطابق کراچی میں منگل تک پارہ 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ آج شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جب کہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

 


متعلقہ خبریں