فنڈز کم ملنے کی وجہ سے صوبے کی ترقی رک گئی، خورشید شاہ


سکھر: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وفاق نے سندھ کو فنڈز کم دیے ہیں جس کی وجہ سے صوبہ کی ترقی رک گئی ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما نے سکھر کے سول اسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سکھر میں ایس آئی یو ٹی کے تحت کڈنی ٹرانسپلانٹ ہوا کرے گا جب کہ گائنی اور بچوں کی سرجری کے لیے الگ سے وارڈ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ہر ہفتے سول اسپتال سمیت تمام سرکاری اسپتالوں کا دورا کرتا ہوں۔ محکمہ صحت سکھر میں خصوصی توجہ دے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ سکھر کو ملے والے ڈاکٹرز کو فائدہ سکھر کو نہیں ہو رہا کیونکہ جو ڈاکٹرز سکھر کو ملے ہیں وہ اسپیشلائزیشن کرنے چلے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خورشید شاہ

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ وفاق کی جانب سے سندھ کو فنڈش کم دیے گئے، وفاق نے 22 ارب روپے دینے تھے مگر 16 ارب روپے دیے گئے ہیں۔ پنجاب کو بھی فنڈز کم ملے ہیں لیکن وہ ڈر کے مارے چیخ نہیں رہے۔

خورشید شاہ نے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی یو ٹی کی کبھی کسی نے تعریف نہیں کی، آپ کبھی تو مثبت رپورٹنگ کر لیا کریں۔

خورشید شاہ کے دورہ سول اسپتال کے موقع پر مریضوں کو مشکلات کا سامنا

اس سے قبل خورشید شاہ کے دورہ سول اسپتال کے موقع انتظامیہ  نے اسپتال کے دروازے مریضوں کے لیے بند کر دیے تھے جس کی وجہ سے اسپتال آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

خورشید شاہ سول اسپتال کے نئے منصوبوں کی منصوبہ بندی کے لیے اسپتال پہنچے تھے۔


متعلقہ خبریں