وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر سے ملاقات


بیجنگ: وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے امور اور علاقائی امن پر گفتگو ہوئی۔
دونوں رہنماں نے علاقائی امن کے لیے جاری کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل وزیراعظم جب گریٹ ہال پہنچے تو چینی صدر نے ان کا استقبال کیا۔
پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر ریلوے شیخ رشید، خزانہ اور تجارت کے مشیر بھی شریک ہوئے۔


وزیراعظم عمران خان نے پاک چین تجارت اورسرمایہ کاری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات مضبوط ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ چینی وفد سے ملاقاتوں کے بعد ایسا محسوس ہورہا ہے زراعت اورٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون سے پاکستان جلد اتنی ترقی کرلے گا جتنی کسی نے سوچی بھی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم کی چینی صدر، دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں
یاد رہے پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون معاہدہ بھی طے پاگیا ہے جس کے تحت پشاور سے کراچی تک ٹرینوں کے لیے ڈبل ٹریک بچھایا جائے گا۔
اس حوالے سے وزیر ریلوے نے کہا کہ پشاور اور کراچی کے درمیان تعمیر کیے جانے والے نئے ٹریک پر ٹرین کی رفتار ایک سو 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

چین میں موجود وزیراعظم عمران خان نے چین کی نیشنل پیپلزکانگریس کے نائب چیئرمین سے بھی ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہواوے کمپنی کے بانی اور چیف ایگزیکٹو سے بھی ملاقات کی۔
وزیراعظم عمران خان نے بیجنگ میں انٹرنیشنل ہارٹی کلچرایکسپو 2019کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جس میں چین کے صدرشی جن پنگ سمیت کئی عالمی رہنما بھی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں