پاکستان ویمن ٹیم آج جنوبی افریقہ روانہ ہو گی

پاکستان ویمن ٹیم آج جنوبی افریقہ روانہ ہو گی

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے لیے آج روانہ ہو رہی ہے۔ ویمن کرکٹ ٹیم ایک روزہ اور ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلے گی۔

دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ویمن کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کی کپتان بسمہ معروف کو رکھا گیا ہے جب کہ ثنا میر، ایمن انور، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، جویریہ رؤف، کائنات امتیاز، ناہیدہ خان، نشرح سندھو، ندا ڈار، اومیمہ سہیل، رامین شمیم، سدرہ امین، جویریہ ودود اور سدرہ نواز شامل ہیں۔

ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں ناہید خان کی جگہ ارم جاوید کو شامل کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق منیبہ علی، صبا نزیر، فریحہ محمود اور فاطمہ ثناء کو ریزرو پلیئرز میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ٹیم میں فیلڈنگ کے مسائل ہیں جسے دور کر رہے ہیں، بسمہ معروف

آئی سی سی ویمن چمپئن شپ کے سلسلہ میں قومی ویمن ٹیم سیریز کا پہلا ون ڈے میچ چھ مئی کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف کھیلے گی، دوسرا ون ڈے میچ 9 مئی اور تیسرا 12 مئی کو ہوگا۔
پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 15 مئی، دوسرا 18 مئی، تیسرا19مئی، چوتھا 22 مئی اور پانچواں میچ 23 مئی کو کھیل جائے گا۔

اس سے قبل اتوار کو قومی ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے ٹیم نے پریکٹس کی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔

اس سے قبل رواں سال جنوری کو ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے 15 سال بعد پاکستان کا دورہ کیا اور ٹی ٹوینٹی میچز میں حصہ لیا تھا۔


متعلقہ خبریں