خیبر پختونخوا:کبوتربازی، پبلک مقامات پر پالتوجانور لے جانا جرم ہوگا



خیبرپختون خوا (کے پی)کا نیا ترمیمی بلدیاتی ایکٹ  تیارکرلیا گیاہے ۔مجوزہ بلدیاتی نظام میں ترمیم کےبعد کبوتربازی،تیزآواز میں موسیقی سمیت 48 اعمال جرم قرار دے دیےگئے ہیں۔

مجوزہ بلدیاتی نظام میں ترمیم کےبعد  شہریوں کے لیے کبوتربازی،تیزآواز میں موسیقی سمیت 48 اعمال جرم تصور کیے جائینگے۔ کبوتربازی پر5ہزار روپے،تیزآواز میں میوزک لگانے پر3 ہزار،پبلک مقامات پرپالتوجانورلےجانے پردوہزارروپےجرمانہ ہوگا۔ 

مجوزہ ترمیمی بل کے مطابق  گھر،دفتراوردکان کا احاطہ صاف نہ رکھنا بھی جرم تصور ہوگا۔ گلی محلے،چوک میں بغیر اجازت  پوسٹر لگانے والے بھی 5 ہزارروپے جرمانہ بھریں گے۔ 

کے پی کے نئے ترمیمی بل میں پرائے کھیتوں میں گھسنے والی بھینس،بکری اور گائے کے عمل کو بھی انکے مالکان کا جرم تصور کیا جائے گا۔ 

بلدیاتی نظام کے تحت معذوری یا زخم دکھانے والے پیشہ ور گداگروں پر بھی 10ہزار جرمانہ عائد کیا جائیگا۔ مجوزہ ترمیمی بل پرخیبرپختونخوا اسمبلی میں بحث جاری ہے آئندہ چند روز میں  منظوری متوقع ہے۔ 

یہ بھی پڑھیے:پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام کیسا ہوگا؟ ڈاکٹر شہبازگل نے بتادیا


متعلقہ خبریں