شعیب ملک نجی مصروفیات کے باعث وطن روانہ

فوٹو: فائل


لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نجی مصروفیت کے باعث لندن سے پاکستان روانہ ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شعیب ملک کو نجی مصروفیات کے باعث 10 روز کی چھٹی دی گئی ہے جس کے بعد وہ دستیاب پہلی فلائٹ سے ہی پاکستان روانہ ہو جائیں گے۔

شعیب ملک 10 روز میں اپنی مصروفیات ختم کرنے کے بعد لندن میں دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پی سی بی نے شعیب ملک کی نجی مصروفیات کے متعلق مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز ایلکس ہیلز ڈرگ ٹیسٹ میں فیل ہو گئے

جس کے بعد انگلش بورڈ نے ہیلز کو پاکستان کے خلاف سیریز اور ورلڈ کپ کے اسکواڈ سے باہر کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ میں ٹریننگ سیشن

ایلکس ہیلز کو ڈرگ ٹیسٹ میں فیل ہونے کے باعث ہرطرح کی کرکٹ سے 21 دن کی معطلی کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 مئی کو کھیلا جائے گا، بعد ازاں ون ڈے سیریز کا آغاز 8 مئی کو ہو گا جب کہ  ورلڈ کپ کے مقابلوں کا آغاز 30 مئی سے ہو گا۔ افتتاحی میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان تاریخی اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیزکے خلاف 31 مئی کوکھیلے گی جب کہ پاکستان کا اپنے روایتی حریف بھارت سے مقابلہ 16 جون کو ہو گا۔

شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ 2019 کا فائنل میچ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ میچز کھیلنے کے لیے 6 روز قبل لندن پہنچی تھی۔

انگلینڈ روانگی سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر نے لاہور میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے سب کھلاڑی ترپ کا پتہ (ٹرمپ کارڈ) ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی ٹیم کو ہراسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں