بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات کے اندراج کے لیے موبائل ایپ

بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات کے اندراج کے لیے موبائل ایپ

اسلام آباد:حکومت پاکستان نے  بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات کے اندراج کے لیے موبائل ایپ تیار کرلی گئی ہے ۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے ’’کال سر زمین‘‘ کے نام سے  موبائل ایپ متعارف کرائی گئی ہے ۔

موبائل ایپ پر بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی شکایات درج کروا سکیں گے۔ موبائل ایپ پر درج کی گئی شکایات کو معاون خصوصی زلفی بخاری خود مانیٹر کریں گے

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ’’کال سرزمین ‘‘نامی سروس پچھلے سال نومبر میں متعارف کی گئی تھی۔ موبائل ایپ میں ایک دفعہ کی رجسٹریشن درکار ہوگی۔

’’کال سرزمین ‘‘نامی موبائل ایپ پر درج شکایات وزارت کے محکموں کو فوری طور پر ارسال ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے:پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول شکایات کے اعداد و شمار جاری

وزارت اوورسیز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 19 ممالک میں موجود ویلفیئر اتاشی بھی شکایات فوری طور پر اپنی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہاہے کہ موبائل ایپ شکایات کے بروقت اندراج کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات منٹوں میں میری موبائل اسکرین پر ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارہ قیمتی اثاثہ ہیں۔ موبائل ایپ پر شکایات کے اندارج کی وجہ سے  وزارت اوور سیز پاکستانیز  اب 24 گھنٹے فعال رہے گی۔


متعلقہ خبریں