موجودہ حکومت میں فروخت کی گئی پرانی گاڑیوں سے زیادہ نئی خرید لی گئیں

وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی: 70 گاڑیاں فروخت | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں کابینہ ڈیویژن نے اپنے تحریری جواب میں انکشاف کیا ہے کہ موجودہ حکومت میں جتنی گاڑیاں فروخت کی گئیں اس سے زیادہ خریدی جاچکی ہیں۔

کابینہ ڈویژن نے رواں مالی سال کے دوران خریدی گئی گاڑیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔

جواب میں کہا گیاہے کہ مختلف اداروں کے لئے 171 گاڑیاں خریدی گئیں جن میں قومی احتساب بیورو (نیب) سب سے آگے رہا جس نے پانچ موٹر سائیکلوں سمیت 54 گاڑیاں خریدیں۔

 

اسی طرح موٹروے پولیس نے 30 اور نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نے 13 گاڑیاں خریدیں۔

یہ بھی پڑھیے:پنجاب حکومت نے77 وزرا کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا

یہ بھی پڑھیے:وزیر اعظم ہاؤس کی مزید 49 گاڑیاں نیلام ہوں گی

کابینہ ڈویژن کے تحریری جواب میں بتا یا گیاہے کہ  این ایچ اے نے 9 اور ٹریڈ ڈویلپمینٹ اتھارٹی نے بھی 7 گاڑیاں خریدی ہیں۔

یاد رہے گزشتہ برس 17 ستمبر میں  بھی وزیر اعظم ہاؤس کی 102 گاڑیاں نیلامی کے لیے پیش کی گئی تھیں جن میں سے 61 گاڑیاں نیلام ہوئی تھیں۔


متعلقہ خبریں