پی ٹی ایم کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے سوالات کے جواب دینے چاہئیں، عمر چیمہ


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سامنے سوالات اٹھائے ہیں جن کا جواب دیا جانا چاہیے۔

ہم نیوز کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں میزبان ندیم ملک سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ 2014 میں پارٹیوں میں اتفاق تھا کہ ایسی تنظیموں کے خلاف رعایت نہیں برتی جائے گی جو ریاست کے خلاف کام کررہی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ فوج نہیں پوری قوم لڑ رہی ہے، ہم نے ہزار جانیں دی ہیں۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ شر پسند عناصر کی پکڑ دھکڑ کے لیے قانونی اصلاحات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں آزاد عدلیہ کے لیے تحریک میں حصہ لیا۔

پی ٹی ایم کےخلاف غداری کاواضح  کیس ہے، ملک احمد خان

پروگرام کے دوران مسلم لیگ نواز کے رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ پی ٹی ایم کےخلاف غداری کاواضح  کیس ہے جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کابیان سنجیدہ ہے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ پی ٹی ایم کے خلاف ضابطے کی کارروائی ہونی چاہیے اور ریاست کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرناچاہیے۔

پاکستان پیپلز پارٹی رہنما دوست محمد کھوسہ کے مطابق پاکستان دو دہائیوں سے مسائل کا شکار ہے، گزشتہ 8 سال سے پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں اور افسروں نے جام شہادت نوش کیا تاہم حکومت کے کردارپرافسوس ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 10 لاکھ گھروں اور نوکریوں کا اعلان عمران خان نے کیا تھا۔


متعلقہ خبریں