دوسرا پریکٹس میچ، پاکستان نے نارتھمپٹن شائر کو شکست دیدی


نارتھمپٹن: پاکستان نے دورہ انگلینڈ پر اپنے دوسرے پریکٹس میچ میں بھی نارتھمپٹن شائر کو شکست دے دی ہے۔

نارتھمپٹن شائر کے کپتان جوش کوبز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوا۔

پاکستانی گیند باز میچ کے ابتدائی حصے چھائے رہے اور میزبان ٹیم کے بلے بازوں کو خوب پریشان کیا۔

تاہم میزبان ٹیم کے کپتان نے 146 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی مشکلات میں کچھ کمی کی۔

مزید پڑھیں: دورہ انگلینڈ پر پاکستان کا فاتحانہ آغاز

ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔مہمان ٹیم اپنے مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بناپائی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر، جنید خان، محمد حسنین، عماد وسیم، یاسر شاہ اور حارث سہیل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں گرین شرٹس کو فخر زمان اور امام الحق نے 157 رنز کا انتہائی شاندار آغاز فراہم کیا۔ فخر نے 101 جبکہ امام نے 71 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ میں ٹریننگ سیشن

اس شراکت کے بعد پاکستانی میچ میں جیت تقریباً یقینی ہوگئی تھی۔ بابراعظم 68 اور سرفراز احمد 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس سے قبل اپنے پہلے پریکٹس میچ میں پاکستان نے کینٹ کو بھی شکست دی تھی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا اور واحد ٹی ٹوئنٹی پانچ مئی کو کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں